فیس بک صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کروا دیا گیا ۔۔۔اب ڈیٹا چوری نہیں ہو گا

فیس بک پر تصاویر کی چوری؛ پاکستانی صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف

فیس بک پر تصاویر کی چوری؛ پاکستانی صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف

فیس بک کے اس فیچر کے استعمال سے آپ کی تصاویر کو کوئی چُرا نہیں سکے گا۔ فوٹو: انٹرنیٹ
 لندن: فیس بک انتظامیہ نے پاکستان کے صارفین کے لیے اُن کی ذاتی تصاویر کو چوری ہونے سے بچانے اور غلط استعمال سے محفوظ رکھنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

 فیس بک پاکستان میں نئے ٹولز متعارف کرا رہا ہے جس کے تحت صارفین کو مزید کنٹرول ملے ہوگا کہ ان کی پروفائل پکچرز کو صرف انکے مطلوبہ افراد ہی ڈاو¿ن لوڈ اور شیئر کرسکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پروفائل پکچر پر ایک ڈیزائن کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے تاکہ پروفائل پکچرز کا غلط استعمال روکا جائے۔ فیس بک پر صارفین کی پروفائل پکچرز اپنا حلقہ احباب بڑھانے کا اہم حصہ ہیں جس سے لوگوں کو دوست تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے اور نئے اہم رابطے قائم ہوتے ہیں۔ لیکن ہر شخص پروفائل پکچر کو محفوظ نہیں سمجھتا۔ مختلف لوگوں اور سیفٹی اداروں سے تحقیق کے ساتھ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بعض خواتین اپنا چہرہ پروفائل تصاویر میں ڈالنے کا انتخاب اس لئے نہیں کرتیں کہ ان کی تصویر انٹرنیٹ پر کہیں بھی چلی جائے گی ، کیونکہ انہیں تشویش ہوتی ہے کہ کہیں ان کی تصاویر کے ساتھ کچھ غلط ہوسکتا ہے۔
یہ ٹولز بھارت میں بڑے پیمانے پر استعمال کئے جارہے ہیں۔ ہم ان ٹولز کو ایسے مزید ممالک تک پھیلا رہے ہیں ،جن کے بارے میں ہمیں معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی طرح لوگ وہاں اپنی پروفائل پکچرز پر مزید کنٹرول چاہتے ہیں۔ مزید یہ کہ ہم لوگوں کے لئے ایسے مزید باسہولت راستے نکال رہے ہیں جن کی بدولت پروفائل پکچرز پر ڈیزائن ڈالا جاسکے اور ہماری تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ باسہولت طریقے پروفائل پکچرز کا غلط استعمال روکنے میں معاون ہیں۔ نئے کنٹرولزمیں فیس بک کے شیئر اور ڈاو¿ن لوڈ فیچرز پروفائل پکچر کے لئے ڈس ایبل ہوجائیں گے۔ فیس بک پر جو لوگ صارف کے دوست نہیں ہیں، وہ کسی کو بشمول خود کو بھی صارفی کی پروفائل پکچر میں ٹیگ نہیں کرپائیں گے۔ اینڈرائڈ ڈیوائسز سے صارف فیس بک پروفائل پکچر کے اسکرین شاٹ بھی نہیں لیں سکیں گے ۔ حفاظتی نشان کے طور پر پروفائل پکچر کے گرد بلو بارڈر اور شیلڈ ظاہر ہونگے۔ فیس بک مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ کے ہیڈ آف پالیسی ناشوا ایلے نے بتایا، " فیس بک پر پروفائل پکچرز اپنی کمیونٹی بڑھانے کا اہم حصہ ہے، اس سے لوگوں کو فرینڈز ڈھونڈھنے میں مدد ملتی ہے اور بہترین رابطے پیدا ہوتے ہیں۔ لیکن ہر شخص پروفائل پکچر ڈالنے کو محفوظ نہیں سمجھتا۔ ہمیں پتہ چلا کہ پاکستان میں لوگ اپنی پروفائل پکچرز پر مزید کنٹرول چاہتے ہیں۔
ہم گزشتہ سال سے اس پر کام کررہے ہیں کہ کس طرح سے ہم مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ لوگوں کو آن لائن دنیا میں محفوظ رکھیں۔" ڈیجیٹل رائٹس فاو¿نڈیشن کی نگہت داد نے بتایا، " سائبر ہراسمنٹ ہیلپ لائن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں آن لائن سیفٹی کا جب ذکر ہوتا ہے تو یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ خواتین سب سے زیادہ خطرات سے دوچار ہوتی ہیں۔ جعلی پروفائلز سے لیکر جعلی تصاویر تک مختلف انداز سے ہراسگی کے ساتھ خواتین کو آن لائن دنیا میں حقیقی نوعیت کے خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔ فیس بک کا نیا پروفائل پکچر گارڈ ایسا بہترین ٹول ہے جس کی بدولت خواتین کو اپنی آن لائن اسپیس واپس لینے میں مدد ملے گی۔ اس سے خواتین کو اپنی آن لائن پہچان پر کنٹرول رکھنے کا اختیار ہوگا اور انہیں آن لائن دنیا میں صنفی ہراسگی سے بڑی حد تک نمٹنے کی شروعات کرنے میں مدد ملے گی۔"
فیس بک انتظامیہ نے ’’ محفوظ تصویر‘‘ کے آپشن کی بھارت میں کامیابی کے بعد پاکستان کے صارفین کے لیے بھی یہ فیچر متعارف کرادیا ہے جسے ’’ فیچر گارڈ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے فیس بک صارفین بطور ڈی پی استعمال کرنے والی اپنی نجی تصاویر کو تین طرح محفوظ بناسکتے ہیں۔
اول تصویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے یا شیئر کرنے سے روکا جاسکتا ہے، دوم صرف آپ یا آپ کے دوست تصویر کو ٹیگ کرسکتے ہیں اور سوم ڈی پی پر شیلڈ کا نشان آویزاں ہونا جس کی وجہ سے دیگر صارفین پروفائل تصویر کو چوری کرنے کی کوشش سے باز رہیں گے جب کہ اینڈرائیڈ فون کے ذریعے ڈی پی یا ذاتی تصاویر کا اسکرین شارٹ بھی نہیں لیا جاسکے گا۔
فیس بک کی جانب سے یہ اقدام صارفین کی شکایات کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں صارفین نے ذاتی تصاویر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اس کے غلط استعمال کے رویوں کی حوصلہ شکنی کے لیے فیس بک سے استدعا کی تھی۔

فیس بک انتظامیہ نے صارفین کی درخواست پر گزشتہ برس آزمائشی طور پر یہ فیچر بھارت سمیت کئی ممالک میں متعارف کرایا تھا اور فیچر کی کامیابی کے بعد اسے اب پاکستان میں بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی صارفین بھی اپنے ذاتی تصاویر کی حفاظت کر پائیں گے۔
ڈی پی کی تصویر کے چناؤ کے ساتھ فیس بک اپنے صارفین کو تصویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے، ٹیگ کرنے اور شیئر کرنے سے روکنے کے لیے آپشن فراہم کرے گا جنہیں منتخب کرکے صارفین اپنی تصاویر کے غلط استعمال سے روک پائیں گے۔
فیس بک صارفین بالخصوص خواتین نے اس فیچر کو سراہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے فیچرز سے فیس بک کا استعمال سہل ہی نہیں بلکہ محفوظ بھی ہوجائے گا۔

فلک آفیشل گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
فیس بک صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کروا دیا گیا ۔۔۔اب ڈیٹا چوری نہیں ہو گا فیس بک صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کروا دیا گیا ۔۔۔اب ڈیٹا چوری نہیں ہو گا Reviewed by Farakh Iqbal on March 18, 2018 Rating: 5
Powered by Blogger.