موبائل ہینڈ ز فری و فونز کے زیادہ استعمال سے قوت سماعت متاثر

اسلام آباد: موبائل فون نے دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔لیکن موبائل کی دوسری خصوصیات کے علاوہ ملٹی میڈیا کے استعمال کو بھی آسان کر دیا ہے ۔ ملٹی میڈیا میں گانے سننے کے لیے استعمال ہونے والی ہنڈفری کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ۔
موبائل فون استعمال کرنے والوں کی اکثریت ہینڈز فری کا استعمال کرتی ہے، کوئی لمبی گفتگو کرتا ہے تو کوئی موسیقی کا دلدادہ نظر آتااور خصوصاً نوجوانوں میں تو ہینڈ فری کااستعمال تو جیسے جنون کی طرح ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کان میں تقریبا 15 ہزار انتہائی نازک اور حساس سیلز ہوتے ہیں جو کہ بہت زیادہ اونچی آواز سے متاثر ہوتے ہیں، ہینڈ فری میں زیادہ تر تیز آواز ہی سنی جاتی ہےاور اس عمل کی زیادتی سے بلڈ پریشر اور ذیابطیس جیسی بیماری کا خدشہ ہوتا ہے۔
ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر قیصر سجادکے کہنا ہے کہ سائنسی ایجادات سے فائدہ ضرور اٹھائیں لیکن اس کو اپنے لیے زحمت اور پریشانی کا باعث نہ بننے دیں۔ڈاکٹرز کے مطابق براہ راست موبائل فون کے استعمال سے ہینڈ فری کا استعمال بہتر ہے لیکن اس کا مسلسلاستعمال صحت کو ضرور متاثر کرتا ہے۔
موبائل ہینڈ ز فری و فونز کے زیادہ استعمال سے قوت سماعت متاثر موبائل ہینڈ ز فری و فونز کے زیادہ استعمال سے قوت سماعت متاثر Reviewed by Farakh Iqbal on March 02, 2018 Rating: 5
Powered by Blogger.